ابنا: العالم کے مطابق بحرین میں اس ملک کے عوام کی جانب سے جائز اور برحق مطالبات کے ساتھہ عوامی مظاہروں کا سلسلہ بدستور جاری ہے جو اپنے مستقبل کے تعّین کے فیصلے کے حق اور شاہ بحرین کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں جبکہ اس ملک کی سکیورٹی فورسیز بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو تشّدد کے ساتھہ سرکوب کررہی ہیں اور ان کے اس جارحانہ عمل میں سعودی غاصب فوجی بھی شریک ہیں جس کے نتیجے میں گذشتہ دو برسوں کے دوران سینکڑوں افراد جاںبحق و زخمی ہوئے ہیں اور سینکڑوں دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔
23 فروری 2013 - 20:30
News ID: 394244
بحرین میں آل خلیفہ حکومت کی سکیورٹی فورسیز نے مختلف علاقوں میں عوامی مظاہروں کی سرکوبی کا عمل جاری رکھتے ہوئے متعدد افراد کو زخمی کردیا ۔